Friday January 3, 2025

اٹک ،سردار صداقت علی خان مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں،چو ہدری نثار علی خان

وہ کڑے دور میں بھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا ساتھ نہ چھوڑا بلکہ نا مسا حد حا لات میں بھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ کند ھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے، سابق وفا قی وزیر و دیگر کی پمز ہسپتال میں ان کی عیا دت کے موقع پر گفتگو اٹک ،سردار صداقت علی خان مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں،چو ہدری نثار سردار صداقت علی خان پاکستان مسلم لیگ

(ن) کا قیمتی اثاثہ ہیںانہوں نے کڑے دور میں بھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا ساتھ نہ چھوڑا بلکہ نا مسا حد حا لات میں بھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ کند ھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے پارٹی ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے حالیہ حادثہ میں ان کا شدید زخمی ہو نا ان کے خاندان کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے بھی شدید دکھ کا باعث ہے ان خیالات کااظہارسابق وفا قی وزیر چو ہدری نثار علی خان ، صوبائی وزیر معدنیات چو ہدری شیر علی خان ،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد ، ایم پی اے واہ ممبر پنجاب قائمہ کمیٹی جنرل سیکر ٹری پنجاب وومن ، ممبر لا ئیو سٹاک پنجاب ،ممبر بور ڈ آف گو رنر دارالامان و ممبر فوڈ اینڈ سول ڈیفنس مسز تحسین فواد، راجہ عمران اشرف کے علا وہ مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کے ممبران اسمبلی نے پمز ہسپتال اسلام آباد میںنجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف و نظریاتی کارکن مسلم لیگ (ن) سردار صداقت علی خان کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا سردار صداقت علی خان سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) محمد نوزازشریف کی پیشی پر ان کی کو ریج کے دوران ایک حادثہ کے سبب شدید زخمی ہو گئے

تھے جس کی وجہ سے انہیں سر او ر جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں عیادت کے لئے آنے والے ممبرا ن اسمبلی اور خصوصا ً مسلم لیگ (ن) کے وزراء نے ان کی پارٹی کے لئے بے لوث خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لواحقین کو یقین دہا نی کرائی کہ میں مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گے۔

FOLLOW US