Sunday November 10, 2024

مشاہد حسین سید نے کون سی سیاسی پارٹی جوائن کر لی۔ق لیگ سے استعفیٰ دے ڈالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سیاست میں ایک اور کھلبلی مچ گئی ۔ملک کے منجھے ہوئے سیاست دان نے اپنی سیاسی وفاداری تبدیل کر کی، تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ (ق) کو خیرباد کہہ دیا او ر اب انھوں نے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے جاتی امرا میںسابق

وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی ہے ۔سابق وزیر اعظم نے انھیں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جسے انھوںنے قبول کر لیا ہے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) سینیٹ الیکشن کےلئے مشاہد سید کو ٹکٹ دینے میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔ تاہم ملاقات کے دوران سینیٹ ٹکٹ کے بارے میں کوئی نہیں ہوئی۔ مشاہد حسین سید نے اپنا استعفیٰ بھی چودھری شجاعت کو بھجوا دیا۔

FOLLOW US