Sunday November 10, 2024

سوات میں فوجی یونٹ پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلی عسکری حکام کی شرکت

:سوات کے علاقے میں شہید ہونے والے 11شہدا کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تمام شہدا کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کی گئی جس میں گورنر خیبر پختوانخوا اقبال ظفر جھگڑا ،کور کمانڈر پشاور اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی ،نماز جنازہ کے بعد انہوں نے زخمی ہونے والے نوجوانوں کی

عیادت بھی کی ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات کی تحصیل کبل میں آرمی یونٹ میں ہونے والے خود کش حملے میں 11سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے اور13سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔

FOLLOW US