Thursday December 26, 2024

عمران خان کی طبیعت بگڑ گئی، شوکت خانم ہسپتال منتقل

لاہور عمران خان کو طبیعت بگڑ جانے کے بعد شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اچانک طبیعت بگڑ جانے کے بعد شوکت خانم ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ عمران خان کو آنتوں کا مسئلہ ہے جس کے باعث ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ شوکت خانم ہسپتال میں عمران خان کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ کی رپورٹ کچھ روز تک آئے گی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے عمران خان کو مکمل صحتیابی تک آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

FOLLOW US