Tuesday September 17, 2024

کپتان کی تیسری شادی ،سابقہ اہلیہ ریحام خان نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان تیسری شادی بھی کر چکے ہیں لیکن وہ اسے چھپا رہے ہیں۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے اپنی عمران خان کے ساتھ شادی کے حوالے سے بتایا کہ ان کی عمران خان سے شادی 31 اکتوبر 2014 کو ہوئی اور ٹھیک ایک سال بعد 31 اکتوبر

2015 کو طلاق ہو گئی۔ریحام خان نے بتایا کہ ان کی عمران خان کے ساتھ شادی 27 محرم الحرام کو ہوئی تھی اور عمران خان نے کہا تھا کہ وہ محرم کے بعد شادی کا اعلان کر دیں گےمگر انہوں نے دو ماہ بعد اعلان کیا۔ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اپنی شادی چھپانے پر حیرت ہوئی کیونکہ جھوٹ بولنا ان کی عادت نہیں ہے لیکن عمران خان نے شادی کے بعد ایک ٹوئٹ کے ذریعے شادی کی تردید کر کے بھی جھوٹ بولا۔ریحام خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو جانے کیسے صادق اور امین قرار دے دیا، وہ تو اپنی شادی کے معاملے پر بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کے معاملے پر بہت سختی برتی۔چیئرمین تحریک انصاف کی شادی کے حوالے سے ریحام خان کا کہنا تھا کہ ان کے ذرائع نے عمران خان تیسری شادی کی تصدیق کر دی ہے مگر نہ جانے کیوں عمران خان اس کا اعلان نہیں کر رہے۔ریحام خان نے کہا کہ کچھ باتیں جب خود سامنے آ رہی ہیں تو اب انہیں اور بعض دوسرے لوگوں کو بھی اپنی خاموشی توڑنی ہو گی۔

FOLLOW US