Friday May 17, 2024

پاک فوج پرسوات میں خودکش حملہ ۔۔۔شہادتوں کی تعداد11ہوگئی

(ویب ڈیسک )سوات کے علاقے کبل میں آرمی یونٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں افسر سمیت 11 اہلکار شہید اور13 زخمی ہوگئےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقے کبل میں آرمی یونٹ پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جب کہ 7 اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر

قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خودکش حملہ آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں کیا گیا۔ڈی پی او سوات کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

FOLLOW US