Friday May 17, 2024

اگر آج مقصود زندہ ہوتا تو کیا یہ برداشت کر پاتا؟اینکر نے نثار محمد خان کی مقصود کی بہن کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات پر کلاس لے لی

اگر آپ کی اپنی بیٹی ہوتی تو بھی اس کے منہ پر ایسے ہی ہاتھ پھیرتے۔معروف اینکر نے نثار محمد خان کی بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات پر کلاس لے لی۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی تھی جس میں نثار محمد خان ایک جرگہ میں مقتول مقصود کی بہن کے منہ پر ہاتھ پرکھتے ہیں۔ اور اسے نا مناسب انداز

میں چھوتے ہیں جس پر سوشل میڈیا میں نثار محمد خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔نثا ر محمد خان نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان پر اس طرح کے الزامات نہ لگائے جائیں وہ ان کی بلکل بیٹی کی طرح ہے۔پھر بھی سوشل میڈیا پر ان کی اس حرکت کو نامناسب قرار دیا گیا۔مارننگ شو کی ہوسٹ اور اینکر مدیحہ نقوی نے بھی اس متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نثار محمد خان نے اس بچی کو اپنی بچی کہا لیکن وہ اس بات کا جواب دیں کہ اگر ان کی اپنی بیٹی اس جرگہ میں ہوتی تو وہ ایسے ہی اس کے منہ پر ہاتھ رکھتے۔ اینکر نے کہا کہ ہمیں خود سے کچھ دکھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ہم وہی دکھا رہے ہیں جو آپ کر رہے ہیں۔اینکر نے مزید کہا کہ آپ جس طرح سے اس بچی کا کندھا دبا رہے ہیں اور منہ پر ہاتھ رکھ رہے ہیں یہ کون ساپیار ہے۔اگر اتنا ہی پیار تھا تو اس کے سر پر ہاتھ رکھتے۔اور وہ بچی بھی اس موقع پر پریشان دکھائی دے رہی ہے۔اگر آج مقصود زندہ ہوتا تو کیا یہ سب دیکھ کربرداشت کر پاتا؟اینکر نے سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا اس حرکت پر آپ کی وضاحت بے معنی ہے۔

FOLLOW US