راولپنڈی نہال ہاشمی کا دل صحت مند نکلا۔سزا کاباقی وقت جیل میں ہی گزارنا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پانچ سال کے لئے نا اہل کئے گئے نہال ہاشمی کی طبیعت جیل میں خراب ہو گئی تھی۔جس کے بعد پمز ہسپتال کی ٹیم نے اڈیالہ جیل کے ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا۔ڈاکٹرز کے مطابق نہال ہاشمی کو نزلہ اور زکام ہے جب کہ وہ ذہنی دباؤ کا بھی شکار ہیں۔کچھ عرصہ
قبل ان کے دل میں تین سٹنٹ بھی ڈالے گئے تھے۔ڈاکٹرز نے نہال ہاشمی سے جیل میں سختی نہ کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔یاد رہے کہ نہال ہاشمی کو توہین عدالت کے جرم میں عدالت نے 5سال کے لئے نا اہل کیا گیا ۔جبکہ 50ہزار روپے جرمانے کے ساتھ ایک ماہ کی قید کی سزا بھی سنائی گئی۔نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔جہاں ان کی طبعیت بگڑ گئی ۔جس کے بعد ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔نہال ہاشمی کا دل صحت مند نکلا اور ان ان کو سزا کے باقی دن جیل میں ہی گزارنے پڑیں گے۔