Saturday July 27, 2024

طلال اور دانیال، نواز شریف اور مریم نواز سب جیلوں میں جائیں گے،شیخ رشید

نواز شریف خود ڈکٹیٹر کی پیداوار، کس منہ سے شکوہ کرتے ہیں،قوم سے وعدہ کیا تھا ایل این جی لانے والے اور کمیشن کھانے والوں کو بے نقاب کریں گے،سربراہ عوامی مسلم لیگ طلال اور دانیال، نواز شریف اور مریم نواز سب جیلوں میں جائیں گے،شیخ اسلام آباد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ملک میں تاریخ کی

مہنگی ترین ایل این جی لانے والے اور کمیشن کھانے والوں کو بے نقاب کریں گے ۔ نہال ، طلال اور دانیال نواز شریف اور مریم نواز سمیت جیلوں میں جائیں گے۔ نواز شریف خود ڈکٹیٹر کی پیداوار ہیں کس منہ سے ڈکٹیٹر آنے کا شکوہ کرتے ہیں سپریم کورٹ کے باہر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے وعدہ کیا تھا ایل این جی کیس کرپشن کیس میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت کو بے نقاب کریں گے کیونکہ یہ دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی پاکستان میں درآمد کر رہے ہیں جس میں بے تحاشا کمیشن لئے گئے ہیں تاریخ کے سب سے مہنگے ایل این جی معاہدہ کے دستاویزات نکالنا بڑا مشکل کام تھا لیکن ہم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ان کو عدالت میں کھڑا کریں گے انہوں نے نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود فوجی ڈکٹیٹر کی پیداوار ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ یہاں ڈکٹیٹر آتے ہیں شیخ رشید نے کراچی میں جمہوریت کے مستقبل کے بارے میں کئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ضیاء الحق کے دس سال تاریخ سے کیوں نکال لیتے ہیں شیخ رشید نے کہا کہ نہال ، طلال اور دانیال اپنے لیڈر نواز شریف اور مریم نواز سمیت جیل کی سلاخوں کے

پیچھے جائیں گے ۔
نواز شریف نے خود مشرف کو باہر بھیجا اور اب چیخ رہا ہے شیخ رشید نے مزید کہا کہ ان کو جسٹس قیوم اور جنرل بٹ چاہئے لیکن سپریم کورٹ ان کو ایسی سزا دے گی کہ یہ قیامت تک یاد رکھیں گے ۔ ۔

FOLLOW US