Wednesday November 6, 2024

ہیڈ کوارٹر سے معلومات لیک کرنے پر بھارتی ائیر فورس افسر کو گرفتار کر لیا گیا

نئی دہلی ائیر فورس کے ہیڈ کوارٹر سے معلومات لیک کرنے پر بھارتی ائیر فورس کے افسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ائیر فورس کے کاﺅنٹر انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے ہیڈ کوارٹر میں موجود ایک سینئیر افسر کو گرفتار کر لیا ۔ بھارتی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ سینئیر افسر کو معلومات مبینہ طور پر ایک لڑکی کو فراہم کرنے

پر گرفتار کیا گیا ہے ۔بھارتی حکام نے شک ظاہر کیا ہے کہ یہ لڑکی پاکستان میں موجود ایک جاسوسی گروپ کے لیے کام کر رہی ہے۔گرفتار کیا گیا آفیسر گروپ کیپٹن ہے ،جس کا رینک آرمی میں ایک کرنل کے برابر ہوتا ہے۔مذکورہ افسر کو ائیر فورس ہیڈ کوارٹر میں کچھ مخصوص دستاویزات کی تصاویر لیتے اور پھر ان تصاویر کو میسیجنگ سروس وٹس ایپ کے ذریعے مبینہ طور پر لڑکی کو بھیجتے ہوئے پکڑا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی سے متعلق تاحال کوئی معلوما ت حاصل نہیں ہو سکیں، تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افسر کو خاتون سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ملی، جس کے بعد بھارتی افسر کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کیا گیا،بھارتی افسر کے ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں ہونے کا شک بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ البتہ اس حوالے سے بھارتی افسر سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیانے اس سلسلے میں ائیر فورس ہیڈنے اس سلسلے میں کوئی بھی بیان دینے سے انکار کر دیا ہے،ائیر فورس ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ائیر فورس کی سکیورٹی اور انوسٹی گیشن ٹیم نے معمول کے مطابق کاﺅنٹر انٹیلی جنس سرویلنس کیا جس میں انکشاف ہوا

کہ ایک گروپ کیپٹن غیر مجاز ڈیوائس کے ذریعے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہے جو ائیر فورس کے موجودہ قوانین کے خلاف ہے۔ ائیر فورس میں اس حوالے سے واضح احکامات ہیں کہ مخصوص دستاویزات اور معلومات کا تبادلہ انٹرنیٹ پر فیس بُک ، اورکٹ اور ٹویٹر کے ذریعے نہیں بھیجا جائے گا۔ لیکن ماضی میں بھی ایسے کئی کیسز دیکھنے میں آئے تھے۔ کئی آرمی افسران کو بھی ہنی ٹریپ ہوتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔

FOLLOW US