تحریک منہاج القرآن لاہور اور عوامی تحریک لاہور کا ماہانہ تنظیمی اجلاس، ضلعی رہنمائوں کی شرکت

   
   

لاہور تحریک منہاج القرآن لاہور اور عوامی تحریک لاہور کا ماہانہ تنظیمی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری افضل گجر نے کی۔ اجلاس میں عوامی تحریکلاہوراور منہاج القرآن لاہور کے ضلعی و پی پی سطح کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اضافہ فوری واپس لیا جائے،آمدنی کی بجائے گرانی میں ہوشرباء اضافہ غریب عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہا ہے ۔حافظ غلام فرید نے کہا کہ پٹرولیممصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پورا ملک متاثر ہو گا ،ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوگا ،اشیائے خوردونوش مزید مہنگی ہو جائیں گی۔\غریب عوام جو پہلے ہی بے حال ہیں انکی تو کمر ہی ٹوٹ جائے گی ۔حافظ غلام فرید نے مطالبہ کیا کہ اضافہ واپس لیا جائے اور فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لٹر کمی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی ،اغوا،قتل کی وارداتوں میں اضافے پر ہر پاکستانی خوف میں مبتلا ہے ۔ماں باپ بے چین ہیں۔حکمران مجرموں کو گرفتار کرنے،واقعات کو روکنے اور اصل مجرموں کو سزا دینے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیںمتاثرہ بچوں کے والدین نام نہاد وزیر اعلیٰ کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔حافظ غلام فرید نے مطالبہ کیا کہ بچوں سے زیادتی ،قتل اور اغوا کے واقعات پر قومی سطح پر بحث کی جائے

اور اس بحث کے بعد ذمہ داران کیلئے سخت سزا ئیں تجویز کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بچوں کے اغوا،زیادتی اور قتل کے واقعات کے ذمہ دار پنجاب کے حکمران ہیں۔حکمرانوں کی بے حسی اور غیر سنجیدگی قابل مذمت ہی نہیں قابل گرفت بھی ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری افضل گجر نے کہاکہ سیاسی اتار چڑھائو پر مکمل نظر ہے ۔ن لیگ کے سیاسی شعبدہ بازوں کو پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی قوت کا بخوبی اندازہ ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں عوامی تحریک کی عوامی رابطہ اور ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایات کی روشنی میں جون 2018تک 10لاکھ نئے کارکنان کی رجسٹریشن مکمل کر لی جائے گی۔قاتل حکمرانوں اور ظالم نظام کے خلاف جدوجہد میں تیزی لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ احمقوں کی جنت میں رہنے والے جان لیں کہ 17جنوری مال روڈ سے احتجاج کا آغاز کیا تھا،اختتام نہیں۔شہدائے ماڈل ٹائون کے قصاص کیلئے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں عوامی تحریک کے ساتھ ہیں ۔عوامی تحریک انصاف،مہنگائی اور حکمرانوں کی لوٹ مار سے ستائے عوام کیلئے ہمیشہ عملی کردار ادا

کرتی رہے گی۔اجلاس سے منہاج القرآن لاہور کے ناظم اشتیاق حنیف مغل،شفاقت مغل، حفیظ اللہ جاوید، ثناء اللہ خان، ساجد اصغر، رمضان ایوبی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
جناح ہاؤس کیس: حماد اظہر اور مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنما اشتہاری قرار
یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کا امکان
منی چینجرز، ایکسچینج کمپنیوں کی سخت نگرانی اور کاروائیوں سے روپیہ مضبوط ہوگیا ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 20 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 5 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا
سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی بھی بچ سکتے تھے لیکن انہوں نے پتلی گلی سے نکلنا مناسب خیال نہیں کیا۔سینئر صحافی
سائفر کیس میں عمران اور شاہ محمود قصور وار قرار، چالان جمع، اعظم خان گواہ بن گئے
خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف کی ایکسٹیشن پر ڈیل کا اعتراف کر لیا
جدہ ایئر پورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ لگنے کا واقعہ، پریشان کن خبر
پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچر ی بنانے کے بعد محمد رضوان کا بیان
شریف برادران میں دراڑ، نواز شریف وطن واپس نہیں آرہے، سینئر صحافی کا دعویٰ
ملک بھر میں آج عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟
پیکٹ میں ایک بسکٹ کم ہونے پر عدالت کا کمپنی پر بھاری جرمانہ

سپورٹس
پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچر ی بنانے کے بعد محمد رضوان کا بیان
بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود فین سے پاکستانی جھنڈا چھین لیا گیا
نیپالی بیٹر نے ایسا ریکارڈ بنا ڈالا جو تاقیامت ٹوٹ نہیں سکتا
نیپال نے ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
پہلے ہی میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کو سکیورٹی دینے میں بھارت کی شرمناک ناکامی
ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری، بھارت روانگی کا شیڈول سامنے آگیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy