Monday April 29, 2024

مسلم لیگ ن نے نجی ٹی وی چینلز کو کوریج سے روک دیا

گوجرانوالہ ن لیگ نے نجی ٹی وی چینلز کو کوریج سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آج گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرنا تھا ۔ لیکن مسلم لیگ ن نے نجی ٹی وی چینلز کو کوریج سے روک کر صرف پی ٹی وی کو کوریج کی اجازت دی۔ مریم نواز اب صرف پی ٹی وی پر نظر آئیں گی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے اس اقدام کی تاحال وجہ بیان نہیں کی گئی۔

FOLLOW US