Monday April 29, 2024

اس مرتبہ حکومت کے لیے ہر صورت عمران خان کی باری ہے

اسلام آباد( نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و میزبان آفتاب اقبال نے کہا کہ اس مرتبہ حکومت کے لیے ہر صورت عمران خان کی باری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلا حکمران اگر ملک میں موجود اسی سیاسی کھیپ سے اٹھانا ہے تو پھر عمران خان ہر صورت آئندہ حکمران ہو گا۔ مجھے مسلم لیگ ن کا مستقبل زیادہ تابناک نظر نہیں آتا۔

کیونکہ مسلم لیگ ن ایک شخصی جماعت بن کر رہ گئی ہے ،ان میں جس شخص کو ووٹ ملتے ہیں اور جو کراﺅڈ پُلر ہے وہ خود مسائل کا شکار ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ ابھی یہ صرف ابتدائیہ ہے ابھی آگے دیکھناہے جب اصل چیپٹر شروع ہونا ہے ، شہباز شریف اور دیگر لوگوں کے بارے میں بھی میں پُر امید نہیں ہوں، ہیپلز پارٹی اکیلی کچھ نہیں کر سکتی اسی لیے یہی ہو گا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں اچھا پرفارم کر کے دکھا دے گی۔جہاں تک میرا تجزیہ ہے آئندہ الیکشن میں ٓاعلانیہ یا غیر اعلانیہ طور پر علاقائی سطح پر اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔ جنوبی پنجاب میں پپیلز پارٹی جبکہ سینٹرل اور نارتھ پنجاب میں پی ٹی آئی اکثریت حاصل کرے گی۔ کیونکہ اب تو ہر صورت عمران خان کی باری ہے ، ملک جس صورتحال کا سامنا کر رہا ہے یہاں پر آپ کو ایک تگڑے آدمی کی ضرورت ہے جو نکل نکل کر کرپشن کو ختم کر سکے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عمران خان نے ایسا کیا بھی ہے۔ اس دور حکومت کے تین عناصر ایسے ہیں جنہیں مورخ کبھی نظر انداز نہیں کرے گا۔ ان عناصر میں پہلے نمبر پر عمران خان ، دوسرے نمبر پر میڈیا اور تیسرے نمبر پر سپریم کورٹ اور اسٹیبلشمنٹ موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ

FOLLOW US