Wednesday May 15, 2024

چین کے بعد ترکی بھی پاکستان پر مہربان ہو گیا ،پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا ؟

لاہور (نیو زڈیسک)چین کے بعد ترکی بھی پاکستان پر مہربان ہو گیا ،پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا ؟ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کے معروف ذورلو انرجی گروپ(Zorlu Enerji Group) کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں قائداعظم سولرپاور پلانٹ بہاولپور میں100میگاواٹ کے منصوبے کے بارے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ترک سرمایہ کار پنجاب میں 5.3 سینٹ میں 100میگاواٹ کا سولر پا ور پلانٹ لگائیںگے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے معروف کاروباری گروپ کی جانب سے پنجاب میں 5.3سینٹ میں سولر پاورپلانٹ لگانے کا پراجیکٹ بہت بڑی پیش رفت ہے ۔ہم ترکی کے عوام اورترک حکومت تہہ دل سے شکرگزار ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں اتنے کم ٹیرف میں آج تک کوئی سولر پراجیکٹ نہیں لگایاگیااورپنجاب حکومت ترکی کے سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت اور تحفظ فراہم کرے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم سولر پاور پلانٹ پراجیکٹ سے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی۔انہوںنے کہا کہ ذورلوانرجی معروف ترک کمپنی ہے اسے توانائی کے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت حاصل ہے ۔پاکستان اورترکی کے درمیان دوستی اوربھائی چارے کے رشتے صدیوں پر محیط ہے ۔ترکی سے پاکستان کا تعلق معاشی تعاون میں بدل رہا ہے ۔ترک وفد کی قیادت ذورلو انرجی گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرابراہیم سینن (Mr.Ibrahim Sinan)کررہے تھے۔وفد میں ترک گروپ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل

پراجیکٹس احمت یگموراوزڈیمر(Mr.Ahmet Yagmur Ozdemir) اورکنٹری مینجرسید ممتاز حسن شامل تھے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی،سیکرٹری توانائی،چیئرمین سولر پاورپرائیویٹ لمیٹڈ چوہدری عارف سعید اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجو دتھے ۔متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ(AEDB)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

FOLLOW US