Wednesday May 15, 2024

نواز شریف کوآرمی چیف کے عہدے کے لئے قمر جاوید باجوہ کے انتخاب پر داد دینی چاہئیے،شیخ رشید

لاہور نواز شریف کوآرمی چیف کے عہدے کے لئے قمر جاوید باجوہ کے انتخاب پر داد دینی چاہئیے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو آرمی چیف کے عہدے کے لئے قمر جاوید باجوہ کے چناؤ پر داد دینی چاہئیے۔کیونکہ وہ انتہائی شریف النفس انسان ہیں۔وہ آئین اور

قانون کو پسند کرتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے 13ایجنسیوں سے تحقیقات کرنے کے بعد ایک ایسا شخص چنا جو کہتا ہے کہ سارا کام آئین اور قانون کے دائرے میں ہوگا اور جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔اس لئے نواز شریف کو قمر جاوید باجوہ کے انتخاب پر داد دینی چاہئیے۔

FOLLOW US