Thursday September 18, 2025

” سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہمارے خلا ف یہ کام کرتا رہا ” خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں سنگین الزاما ت عائد کر دیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے بھی سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر سنگیں الزامات عائد کردیے ۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دھرنوں میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہر الاسلام ملوث تھے۔ خواجہ آصف کاکہناتھاکہ پارلیمنٹ کے

سامنے اور اس کے بالکل دروازے کے اوپر آکر دھرنے والے لوگوں نے کہا کہ ہم انہیں وزیراعظم ہاؤس سے باہر گھسیٹ کر لے کر آئیں گے، اس (نواز شریف)نے برداشت کیا ، اندر بیٹھا رہا، لاہو رجانے کے لیے لوگوں نے کہاکہ ، نہیں گیا ، اس نے اس (نواز شریف)ساری صورتحال کا سامنا کیا ، پوری تگ و دو کے ساتھ، ڈی جی آئی ایس آئی اس میں انوالو(ملوث ) تھے، پی ٹی وی پر حملہ ہوا، پارلیمنٹ پر حملہ ہوا۔ خواجہ آصف کے اس دعویٰ پر پروگرام کے اینکر منصور علی خان نے استفسار کیا کہ ’’ ڈی جی آئی ایس آئی انوالو تھے‘‘خواجہ آصف کا کہناتھاکہ 100 فیصد، آپ معصوم تو نہیں ہیں، میں کہہ رہا ہوں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام انوالو تھے،پارلیمنٹ کے سامنے اور اس کے بالکل دروازے کے اوپر آکر دھرنے والے لوگوں نے کہا کہ ہم انہیں وزیراعظم ہاؤس سے باہر گھسیٹ کر لے کر آئیں گے، اس (نواز شریف)نے برداشت کیا ، اندر بیٹھا رہا، لاہو رجانے کے لیے لوگوں نے کہاکہ ، نہیں گیا ، اس نے اس (نواز شریف)ساری صورتحال کا سامنا کیا ، پوری تگ و دو کے ساتھ، ڈی جی آئی ایس آئی اس میں انوالو(ملوث ) تھے، پی ٹی وی پر حملہ ہوا، پارلیمنٹ پر حملہ ہوا۔ انہوں نے جو میاں صاحب کو پیغام بھیجا، اس کا ذکر نواز شریف بھی کر چکے ہیں۔