راولپنڈی: صدر عارف علوی کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کی سمری موصول ہونے کے بعد ہنگامی حالت میں لاہور روانگی متوقع ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ صدر مملکت عارف علوی کاہنگامی دورہ لاہور متوقع ہے، نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے صدر کی روانگی کے پیش نظر سکیورٹی کے اقدامات کرلئے گئے، صدر عارف علوی کچھ دیر میں اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوں گے ۔
صدر مملکت عارف علوی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے آرمی چیف کی تقرری کیلئے موصول سمری پر تبادلہ خیال کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے صدر مملکت رابطے میں ہیں، سمری موصول ہونے پر آئین کے اندر رہ کر کھیلیں گے۔