نئی فہرست آگئی!پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

       

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا، ٹاپ 10 ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ گلوبل فائر پاور کی جانب سے سال 2021 کیلئے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کی پانچ درجے بہتری ہوئی ہے اور یہ 15 ویں سے 10 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ پاکستان نے رینکنگ میں ترکی، اٹلی، مصر، ایران، جرمنی ، انڈونیشیا، سعودی عرب، سپین، آسٹریلیا ، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سال 2021 میں مصر، جرمنی، اسرائیل، شمالی کوریا، جنوبی افریقہ، میانمار، کولمبیا، رومانیا، میکسیکو، پیرو، ڈنمارک، عراق، شام، انگولا، بلغاریہ کی دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں تنزلی ہوئی ہے۔

اس فہرست میں پاکستان کے بعد درجہ بندی بہتر کرنے والا پہلا ملک سپین ہے جو اب 18 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ کینیڈا، تائیوان، یوکرائن، الجیریا، یونان، نائجیریا ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، بیلا روس، پرتگال، موروکو، فن لینڈ، آسٹریا، سربیا کی درجہ بندی بھی بہتر ہوئی ہے۔ گلوبل فائر پاور کی درجہ بندی میں امریکہ دنیا کا سب سے طاقتور ملک ہے جبکہ سابقہ عالمی پاور روس اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کا اہم اتحادی اور ہمسایہ ملک چین دنیا کا تیسرا اور پاکستان کا ازلی دشمن بھارت چوتھا طاقتور ترین ملک ہے۔ اس فہرست میں جاپان پانچواں، جنوبی کوریا چھٹا، فرانس ساتواں، برطانیہ آٹھواں اور برازیل کو دنیا کا نواں طاقتور ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اس فہرست کی تیاری جوہری ہتھیاروں کو دیکھ کر نہیں کی جاتی بلکہ فوج کے پاس موجود غیر جوہری ہتھیاروں کی بنا پر کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض ایسے ممالک (جاپان، جنوبی کوریا، برازیل) بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں جو ایٹمی قوت نہیں ہیں اور اسرائیل جیسی ایٹمی قوت فہرست میں 20 ویں اور شمالی کوریا 28 ویں نمبر پر ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
دفاعی میدان میں پاکستان کی ایک اور کامیابی پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر
کراچی سے گرفتار دہشتگرد افغان حساس ادارے کے افسر نکلے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘سے رابطے میں تھے، موبائل فونز کی ابتدائی فرانزک رپورٹ میں انکشاف۔
بھارت کی دہشتگردوں کی حمایت پر اقوام متحدہ نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا۔ افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی اور جے یو اے کو پاکستان کے لیے لاحق خطرہ تسلیم کیا
پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے-ٹو سر کرنے میں کامیاب، پاکستان کی بلند ترین چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا
بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے انسکب روڈ پر کمشنر آفس دھماکے سے لرز اٹھا،ہلاکتوں کا خدشہ، متعدد گاڑیاں تباہ
پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا

سپورٹس
شاہد آفریدی کی بیٹی کیلئے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا ،سابق کپتان کاٹوئٹ
کورونا کے بڑھتے کیسز،پاکستان سپر لیگ 6کو ملتوی کردیا گیا
پی ایس ایل کھیلنا آئی پی ایل سے زیادہ فائدہ مند،ڈیل سٹین کے انٹرویو نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا
پی ایس ایل 6ملتوی نہیں ہوگی میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،پی سی بی نے تصدیق کردی
پی ایس ایل چھ، لاہوراور کراچی کا میچ چھ کروڑبھارتیوں نے دیکھا۔۔
میچ ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy