Friday May 17, 2024

جرمنی میں مبینہ دہشت گرد حملہ، کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، ہلاکتیں

برلن (نیوزڈیسک):جرمنی میں مبینہ دہشت گرد حملہ، کار ہجوم پر چڑھ دوڑی۔واقعے میں متعدد افراد ہلاک کئی زخمی ہو گئے۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں مبینہ دہشتگرد حملہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ایک بے لگام گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی جس کے بعد متعدد افراد کو زخمی پڑے دیکھا جا سکتا ہے۔شہری حکام کا

کہنا ہے کہ اس حملے میں بیشتر افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تا ہم اس حوالے سے انہوں نے کوئی تعداد نہیں بتائی۔اس حملے میں بیشتر افراد زخمی ہیں جنکو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

FOLLOW US