Thursday April 25, 2024

افسوسناک بریکنگ نیوز! جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ،کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، جس میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں نائٹ پٹرولنگ کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ کے 25 سالہ کیپٹن نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔سکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

FOLLOW US