Thursday April 25, 2024

دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پرفائرنگ فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 2 جوان شہید، 1 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان (ویب ڈیسک) : دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پرفائرنگ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن صبیح اورسپاہی نوید شہید ہو گئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد کو مار دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی پناہ گاہ کا خاتمہ کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسزکی پٹرولنگ پارٹی پرفائرنگ پر پٹرولنگ کے دوران فائرنگ کی، دہشتگردوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گیروم کے قریب سیکیورٹی فورسزپر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کی پناہ گاہ کاخاتمہ کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

FOLLOW US