راولپنڈی (ویب ڈیسک) : بھارتی فورسز کی ایل او سی پر حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر پر بلا شتعال فائرنگ، جارحیت پسند بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، 13سالہ بچی شہید، بچی کی ماں اور 12سالہ بچہ شدید زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر میں بلااشتعال فارنگ کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے پاکستان کی سولین آبادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک 13سالہ بچی شہید ہوگئی ہے۔ بچی کی ماں اور ایک 12سالہ بچہ زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی بندقیں خاموش کروا دی ہیں۔