Friday May 17, 2024

چودھری نثار مسلم لیگ (ن) سے نکالے جانے والے ہیں یا نہیں؟؟؟حامد میر نے انتہائی جامع تجزیہ کر ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چودھری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے اختلافات آج کل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔ فریقین کے اختلافات فیصلہ کن صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ اس پر سینئر صحافی حامد میر نے تجزیہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس وقت چودھری نثار اور شہبازشریف بھی باہم متفق نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کی اصل دوستی شہبازشریف سے ہے لیکن شہبازشریف نے چودھری نثار کوکہہ رکھا ہے کہ آپ پریس کانفرنسوں اور بیانات کا سلسلہ ختم کریں ۔ جس پر چودھری نثار بضد ہیں کہ آپ دوسروں کو بھی منع کریں ۔ چودھری نثار خود کوئی بھی بیان نہیں دیتے۔ انھیں رد عمل دینے پر اکسایا جاتا ہے ۔ اب بھی آپ دیکھیں کہ پرویز رشید کہتے ہیں کہ چودھری

نثار کا فیصلہ شہباز شریف کو کرنا ہے ۔ وہ درحققیت یہ کہناچاہتےہیں کہ شہبازشریف چودھری نثار کو پارٹی سے نکالیں ۔ شہبازشریف چاہتے ہیں کہ چودھری نثار کو نہ نکالا جائے لیکن اگر نوازشریف کی طرف سے ایسا دبائوآیا تو ناں کرنے کی ہمت شہبازشریف میں نہیں ہو گی ۔وہ اپنے بڑے بھائی کو انکار نہیں کر سکیںگے ۔

FOLLOW US