Friday May 17, 2024

جنرل راحیل ملک کا سب سے ظالم آرمی چیف تھا۔۔ مجھ گند میں ڈال کر خود بھاگ گیا ۔۔۔ پاک فوج کے سابق افسر کے چونکا دینے والے انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ایک سابق افسر نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل پر سنگین الزامات عائد کر ڈالے ہیں ۔ آئی ایس آئی کے سابق میجر (ر)عامر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں پختونوں کے قتل عام کہ وجہ بننا اور ان کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا تھا اس لئے گورنری کے عہدے کو بھی لات مار دی ۔ یہ بات ایک تاریخی راز ہے ۔ انھوںنے کہا تھا کہ پاک فوج کا سابق سربراہ جنرل راحیل شریف ایک انتہائی ظالم انسان تھا ۔ اور ملک کا سب سے ظالم آرمی چیف تھا ۔ انھوںنے مجھے کہا تھا کہ آٹھ ہفتے کا ٹائم لے رہا ہوں ۔ اس ملک میں امن قائم کر کے رہوں گا ۔ آج چار سال ہو گئے ۔ وہ خود سعودی عرب جا کر

چھپ کر بیٹھ گیا ۔ مجھے گند میں ڈال گیا ۔ اب اس کا نام لینے والاکوئی بھی نہیں ہے ۔ ، اس سے بڑا الطاف حسین کون تھا، اس سے بڑا انتہا پسند کون تھا، ہوائی جہاز میں 60 بے چارے بے گناہ تیراہ میں مارے گئے، کس پختون نے ان کا نام لیا۔

FOLLOW US