نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک آٹو رکشا کنویں میں گر گیا جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا حادثہ حیدر آباد میں اس وقت پیش آیا جب چودہ افراد پر مشتمل آٹو رکشا ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کنویں میں جا گرا جس کے نتیجے میں چار خواتین اور چھ بچوں سمیت دس افراد موقع پر ہلاک
جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے دو کی حالات تشویشناک ہے ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔