شمالی وزیرستان میں شدید جھڑپیں، افسر سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید


دتہ خیل: شمالی وزیرستان میں شدید جھڑپیں، افسر سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید، دتہ خیل کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد بھی جہنم واصل کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوان جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور پاک فوج کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 7 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے، جبکہ ایک افسر سمیت پاک فوج کے 4 جوان بھی وطن پر قربان ہوگئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، باردوری مواد اوردیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ شہید حوالدار قمر ندیم اور سپاہی محمد قاسم شہید کا تعلق لیہ سے ہے، سپاہی توصیف شہید نارووال کے رہائشی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم
بھارت کا جنگی جنون، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

سپورٹس
کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ : پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا فیصلہ۔۔۔!!! پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy