Sunday July 20, 2025

میرے ابو کو چودھری نثار کی گاڑی سے اتارو کہیں ایسا نہ ہو کہ۔۔۔۔مریم نواز نے ایسا کیا کہہ ڈالا تھا جس پر چودھری نثار سخت ناراض ہو گئے تھے اور دوبارہ کبھی راضی نہیں ہوئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی نے چودھری نثار اور نوازشریف کے بڑھتے ہوئے اختلافات پر اپنی ماہرانہ رائے دیتے ہوئے ایک حیران کن واقعہ سنا ڈالا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے انکشاف کیا کہ جب پانامہ کیس کی تحقیقات کےلئے سابق وزیر اعظم میا ں نوازشریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے فوڈیشل اکیڈمی میں پیش ہونا تھا تو ا س دن چودھری نثار نے نوازشریف سے درخواست کی تھی کہ اگر آپ ناراض نہ ہوںتو آپ کی گاڑی کو میں ڈرائیو کر لوں ۔ جس پر نوازشریف مان گئے اور چودھری نثار کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گئے ۔ اس پر مریم نواز نے سختی سے ہدایات کیں کہ میرے والد کی چودھری نثار کے ساتھ کوئی بھی تصویر نہیں آنی چاہیے ۔

انھوںنے کسی سے یہاں تک کہہ دیا کہ میرے ابو کو گاڑی سے اتاردو۔ اور بعد میں بھی چند پارٹی رہنما ئوں سے کہہ دیا کہ وہ میاں نوازشریف کے ساتھ جا کر کھڑے ہوجائیں ۔ اس بات کی خبر چودھری نثار کو ہو گئی اور وہ وہیں سے ناراض ہوکر چلے گئے اور تب سے ان کے مریم نواز مخالف بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔