Monday February 17, 2025

کرکٹ کے شائقین کو سب سے بڑا جھٹکا ۔۔۔ مشہور ترین ٹیم 39سالوں کے بعد پہلی بار ورلڈکپ سے باہر ہو گئی

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ 2019کی آمد آمد ہے ۔جس کے عالمی رینکنگ کی ٹاپ 8ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں لیکن باقی ٹیموں کو ورلڈ کپ کوالیفائرز میچ کھیلنے ہیں تاکہ وہ ایونٹ میں جگہ بنا سکیں ۔ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیمیں بھی اس ایونٹ میں شریک ہیں لیکن میزبان زمبابوے کو اپنی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ وہ 2019کے ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ یوں 39برس میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ زمبابوے ورلڈ کپ ایونٹ میں حصہ نہیں لے گا ۔ اس سبکی کی وجہ زمبابوے کی متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں شکست ہے ۔ زمبابوے کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈکے تحت 40اوورزمیں 230رنز کا ہدف ملا لیکن

وہ 226کے مجموعے تک ہی محدود رہی ۔ اس لئے اب وہ ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل ٹیموں کے فہرست سے بھی نکل گئی ہے۔]