Friday February 14, 2025

یہ عام دستیاب پھل کھائیں اور شوگر سے ہمیشہ کےلئے چھٹکارہ پائیں

لند ن (مانیٹرنگ ڈیسک )شوگر ایک موذی اور جان لیوا مرض ہے جو مریض کو رفتہ رفتہ اتنا لاغر اور ناتواں بنا دیتا ہے کہ قوت مدافعت ختم ہوتے ہی مریض موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے ۔ جدید طبی سائنس ان تمام غذائی اجزا پر تحقیق کررہی ہے جو شوگر کے مریض کو رفتہ رفتہ بحالی صحت کی طرف لاسکتے ہیں ۔ اب ماہرین صحت نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ سبز سیب شوگر کے مریضوں کےلئے بہت زیادہ مفید ہوتا ہے ۔ ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ سبز سیب جسے کچا سیب بھی کہا جاتا ہے اور یہ فروٹ کی دوکانوں پر عام دستیاب بھی ہوتا ہے ، میں شوگر کی اوسط مقدار 17گرام ہوتی ہے

۔ جبکہ لال سیب میں یہ مقدار 23گرام تک ہوتی ہے اس لئے شوگر کے مریضوں کو اس مرض سے چھٹکارے کےلئے سبز سیب استعمال کرنا چاہیے۔۔