اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو نیب عدالت میں پیش ہونے کی دوران بیگم کلثوم نواز کی عیادت کےلئے لندن جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس پر بات کرتے ہوئے سینئر ملکی قانون دان اور پیپلزپارٹی رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہےکہ مریم نوازاور نوازشریف کو استثنیٰ لینے کی ضرورت ہی کیا ہے ۔ وہ اس کے بغیر بھی لندن جا سکتے ہیں ۔ استثنیٰ کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب نام ای سی ایل میں شامل ہو۔ نوازشریف اور
مریم نواز پانچ دن کےلئے لندن چلے جائیں اور نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر وطن واپس آجائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ استثنیٰ کے معاملے کو خواہ مخواہ ہی اچھالا جا رہا ہے ۔ اس کوئی ایسی ضرور ت نہیں ہے ۔