اس بھارتی کرکٹر کو پی ایس ایل میں کھلایا جائے ۔۔۔۔ پاکستانی شائقین کرکٹ نے ایسا مطالبہ کر ڈالا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مشکل میں پڑ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ ک تیسرا ایڈیشن اپنے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ اور ایونٹ کا فائنل اتوار کے روز کراچی میں کھیلاجائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک خاص حکمت عملی کے تحت غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان آمد کےلئے رضا مند کیا ہے ۔ اوراب 16غیر ملکی کرکٹرز اس ایونٹ میں شرکت کےلئے پاکستان آئے ہیں ۔ ایک طرف بھارت ہے جس کے پیٹ میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر مروڑاٹھ رہے ہیں۔ اوربھارتی میڈیا اس وقت اپنا تمام وقت پی ایس ایل کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں صرف کر رہا ہے اور دوسری جانب پاکستانی شائقین کرکٹ ہیں جو نہ صرف پاکستانی بلکہ کئی بھارتی کرکٹرز کے بھی مداح ہیں۔جس بھارتی کرکٹر کو پاکستان میں اس وقت سب

سے زیادہ مقبولیت حاصل ہے وہ ہیں ویرات کوہلی۔ کئی پاکستانی کوہلی کو دیوانوں کی طرح چاہتے ہیں ۔ اور انھوںنے خواہش ظاہر کی ہے کہ ویرات کوہلی کو پی ایس ایل کا حصہ بنایا جائے ۔اوروہ بھی پاکستان آکر کھیلیں۔ اسی طرح پاکستانیوںنے جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئر ز کو بھی پی ایس ایل میں کھلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔