لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ ستارہ بیگ سے ہوٹل میں زیادتی کامعاملہ حیران کن موڑ اختیار کرنے لگا ۔ اداکارہ کی جانب سےنامزد ملوث شخص بارے بھی شکوک و شبہات جنم لینے لگے ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک رپورٹر نے بتایا ہے کہ اداکارہ ستارہ بیگ نے زیادتی اور لوٹے جانے کے واقعے کا الزام ناصر خان نامی شخص پر لگایا ہے۔ جو اداکارہ گوری اوراداکارہ انجمن کا بھائی ہے ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ناصرخان نامی شخص آج سے دو سال قبل انتقال کرچکا ہے ۔ واقعے میں ملوث شخص کوئی اور ہی ہے۔ اوردوسری حقیقت یہ بھی ہے کہ اداکارہ ستار ہ بیگ کو جس شخص نے دھوکے سے بلا کر زیادتی کی اداکارہ اسے پہلے سے جانتی بھی ہے
۔ یہ ممکن نہیں ہے کہ کوئی کسی کو ایسے مشکوک انداز میں پاس بلائے ۔ اور ایک خاتون جو بچی نہیں ہے بلکہ سمجھدار ہے ۔ ایسے اٹھ کر کسی نامعلوم جگہ اور وہ بھی ہوٹل کےکمرے میں چلی جائے ۔ واضح رہے کہ ستارہ بیگ نے موقف اختیار کیا کہ انھیں کسی نے فون پر دبئی پرفارم کرنے اور پیشگی پیسے لینے کےلئے بلایا اور نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کر ڈالی۔ اوراس واقعے کی ویڈیو بھی بنالی۔