لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈ کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بھرمار کے ایک روزہ میچز کے فارمیٹ پرپڑنے والے اثرات کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے ملک میں ایک روزہ کرکٹ کا فروغ ناگزیر ہے ۔ لاہور میں شاہد آفریدی فاونڈیشن اور ہیپی لیک کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرکٹر کا کہناتھا کہ پاکستان سپرلیگ میں ان کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانا چاہیے جو پاکستان آکر کھیلنےکےلئے رضا مند ہوں ۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا ہے کہ پی ایس ایل میں بھارتی کرکٹرز کو مدعو
کیا جا نا چاہیے لیکن ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ بھارتی کرکٹرز کے معاہدے ایسے ہیں کہ وہ کسی غیر ملکی لیگ میں کھیل نہیں سکتے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کامران اکمل اچھی فارم میںہیں لیکن ان کو کھلانے اور نہ کھلانےکا فیصلہ سلیکٹرز کو کرنا ہے۔