Wednesday February 12, 2025

میں دیکھتا ہوں پاکستان یہ کام کیسے کرتا ہے۔۔۔ اسحاق ڈار کا ایسا بیان آگیاکہ پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے طویل عرصے بعد بیان دے ڈالا ہے جس میںانھوںنےکہا ہے کہ 28جولائی کے فیصلے سے پاکستان پر دبائو آگیا ہے ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013میں مجبوری کے تحت آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے۔ میں نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ ڈالاتھا۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ میرے بعد قرضے 100ارب ڈالر کیسے ہو گئے ۔ سٹاک ایکچسینج میں 30کھرب روپے کئے نقصان کا کون ذمہ دارہے؟میری پالیسیاں چلتی تو آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جاتی۔ میں دیکھتا ہوں کہ پاکستان کی برآمدات کیسے بڑھتی ہیں۔ اسحاق ڈار نے

مزید کہا کہ میں نے ڈالر کو کنٹرول کے رکھا ہوا تھا۔ اب ڈالر کی قیمت میں واضح اضافہ ہوچکا ہے ۔ افراط زر بھی بڑھ گئی ہے ۔ انھوںنے کہا کہ 28جولائی کے فیصلے سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔