نوازشریف یہ کام کریں،، ان کی جان چھوٹ جائے گی چیف جسٹس ثاقب نثار کا دھماکے دار بیان جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہناہے کہ میاں نوازشریف کے خلاف فیصلے کےلئے ان تک کسی بھی شخص یا طاقت نے اپروچ نہیں کیا ۔ اس کےلئے وہ کوئی بھی قسم اٹھانے کو تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا فیصلہ نیب عدالت نے کرنا ہے ۔ نوازشریف جانیں اور نیب کورٹ جانیں ۔ اگر انھوںنے اپنے آپ کو نیب عدالت میں بے گناہ ثابت کر دیا تو ان کو انصاف ضرور ملے گا ۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ اداروں کی خود مختاری اور آزادی جمہوری معاشروں کی پہلی نشانی تصور کی جاتی ہے ۔ ادارے اپنی

ذمہ داریاں غیر جانبدار ی اور ذمہ داری سے نبھاتے ہیں ۔ لیکن جس طرح نواز شریف نے اپنے بیانات میں عدلیہ کو نشانہ بنایا ہے ۔ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ کسی فردکو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اداروں کی توہین کرے ۔