توبہ استغفار ،،،اس عمر میں اتنا بڑا جھوٹ؟؟؟؟؟؟ عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔۔۔گزشتہ روز کیے گئے دعوے کی حقیقت پاکستانیوں کے سامنے آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز دیے گئے بیان کے بعد پنجاب حکومت کا بھی جواب آگیا ہے ۔ جس میں بتایا گیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کا یہ دعویٰ گمراہ کن ہے پنجاب میں عوام کو فراہم کی جانے والی ادویات خیبر پختونخوا کی نسبت مہنگی ہیں۔ پنجاب ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ عوام کو سستی اور معیاری ادویات فراہم کرنے کا ذمہ

دار ہے ۔ نہ صرف ادویات فراہم کرنے کا نظام موجود ہے بلکہ ان کی مانیٹرنگ بھی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ شکایات کی بھی سہولت موجود ہے ۔اور سب سے بڑھ کر یہ کہ پنجاب میں فراہم کی جانے والی تمام ادویات کی قیمت خیبر پختونخوا میں فروخت ہونے والی ادویات سے کم ہے ۔ اس کے ساتھ ایک ایسا چارٹ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام دوائوں کے نام ، فرموں کے نام اور صوبائی حکومتوں کی منظور شدہ قیمتوں کا اندراج کیا گیا ہے ۔ جس میں تقابلی بنیادوں پر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب خیبر پختونخو اسے سستا ہے۔