Wednesday May 21, 2025

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو سزا سنا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نےصحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کو بے بنیاد دعویٰ کرنےپر سزاسنا دی ہے۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر شاہد مسعود پر تین ماہ تک کوئی بھی پروگرام کرنے پر پابندی عائد کر ڈالی ہے۔ آج ملزم عمران علی کے حوالے سے ڈاکٹر شاہد مسعود کے الزامات کے بے بنیاد ثابت ہونے پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نےتو پھانسی مانگ لی تھی لیکن وہ ہم نہیں دے رہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکیل نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود اپنے پروگرام میں آج معافی مانگیں گے۔ اس پر چیف جسٹس کا کہناتھا کہ پہلے یہ تو معلوم ہوجائے کہ آج آپ

پروگرام بھی کریں گے یا نہیں۔دیکھا جائے گا کہ آپ پر لاگو ہونے تین قوانین، توہین عدالت، انسداد دہشتگردی اور پیمرا لا کے تحت آپ کے خلاف کیا کارروائی ہوسکتی ہے۔ اب عدالتیں پہلے کی طرح کمزور نہیں رہیں۔