ترک صدر پاکستان پہنچ گئے ،ریڈ کارپٹ استقبال عمران خان خود گاڑی چلا کر طیب اردوان کو لیکر وزیر اعظم آفس پہنچے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدرجب طیب اردوان 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، نور خان ائیر بیس پر وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا، بچوں نے ترک صدر اور انکی اہلیہ کوپھولوں کے گلدستے پیش کئے ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے خود گاڑی چلا ئی اور انہیں لیکر وزیر اعظم آفس پہنچے۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل جمعہ دن گیارہ بجے کو ہوگا ،ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ترک صدر جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں ادا کریں گے،ترک صدر مقامی ہوٹل میں بزنس کانفرنس سے خطاب

کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو ہی ترک صدر سہ پہر کو وزیراعظم ہاؤس پہنچیں گے،ترک صدر رجب طیب اردوان اورو زیراعظم عمران خان ون آن ون ملاقات کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے،دونوں سربراہان مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،ترک صدر رجب طیب اردوان رات آٹھ بجے نورخان ایئر بیس سے واپس روانہ ہوجائیں گے،وزیراعظم عمران خان ترک صدر کو رخصت کریں گے۔یاد رہے کہ ترک صدر آخری مرتبہ 2016 میں اپنی اہلیہ اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے دورے حکومت میں پاکستان کے دورے پر آئے تھے اورپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سرحد پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی، پاک فوج کا جوان شہید
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ

سپورٹس
حیران کن خبر: پی ایس ایل میں حصہ لینے والا وہ کھلاڑی جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی تحفہ بھجوا دیا
عمر اکمل کا کیریئر تباہ ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی اصل وجہ سامنے آگئی
بریکنگ نیوز: بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ خبر آگئی
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy