عدالت نے حافظ سعید کو کتنے سال قید کی سزا سُنا دی؟ حکم جاری


لاہور(نیوز ڈیسک ) حافظ سعید کو فنڈ ریزنگ اور منی لانڈرنگ پر 11سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آج انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حافظ سعید کے حوالے دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے۔اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق حافظ سعید کو فنڈ ریزنگ اور منی لانڈرنگ پر ساڑھے پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔پاکستان میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو مقدمات میں مجموعی طور پر 11برس قید کی سزاسنائی ہے۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو دو مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر 11 برس قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔خیال رہے کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان میں 5 کالعدم تنظیموں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ۔ ان تنظیموں میں دعوہ الارشاد ٹرسٹ ، معاذ بن جبل ٹرسٹ ، الانفال ٹرسٹ، المدینہ فاونڈیشن ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ شامل ہیں اور مقدمات میں حافظ محمد سعید ، عبدالرحمان مکی ، امیر حمزہ ، محمد یحییٰ عزیز کو نامزد کیا گیا تھا ۔یکم جولائی کو حکومت نے حافظ سعید اور ان کے دیگر 6 ساتھیوں کے خلاف لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے اور دہشت گردی میں ملوث کے الزامات میں مقدمات درج کیے تھے۔ ان پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات عائد ہیں۔۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق کیس کے فیصلے کا اعلان ملتوی کردیا تھا اور فیصلہ کیا تھا کہ 11 فروری کو وکیل دفاع کی تمام کیسز کی سماعت کے بعد فیصلہ سنانے کی درخواست پر موقف سننے کا فیصلہ کیا تھا۔درخواست میں ملزم کے وکیل نے استدعا کی تھی کہ تمام زیر التوا ء کیسز کے ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد جامع فیصلہ سنایا جائے۔

استغاثہ نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ جن کیسز کی سماعت مکمل ہوچکی ہیں عدالت ان میں اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے تاہم عدالت نے فیصلہ ملتوی کرتے ہوئے درخواست پر دونوں فریقین کا موقف طلب کیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سرحد پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی، پاک فوج کا جوان شہید
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ

سپورٹس
حیران کن خبر: پی ایس ایل میں حصہ لینے والا وہ کھلاڑی جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی تحفہ بھجوا دیا
عمر اکمل کا کیریئر تباہ ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی اصل وجہ سامنے آگئی
بریکنگ نیوز: بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ خبر آگئی
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy