بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی، شہری آبادی کو نشانہ بنادیا


راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے باعث ایک شہری شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، یہ فائرنگ لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر میں کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کا نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور توپ خانے

کا استعمال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث ایک شہری،جس کا نام میر محمد ہے، شہید ہو گیا جبکہ فائرنگ کے باعث ایک خاتون زخمی ہوئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایل او سی چری کوٹ سیکٹر کے ککوٹا گاؤں سے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بر وقت طور پر جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سرحد پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی، پاک فوج کا جوان شہید
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ

سپورٹس
حیران کن خبر: پی ایس ایل میں حصہ لینے والا وہ کھلاڑی جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی تحفہ بھجوا دیا
عمر اکمل کا کیریئر تباہ ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی اصل وجہ سامنے آگئی
بریکنگ نیوز: بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ خبر آگئی
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy