امریکی خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش کے معاملے نے دنیا کو حیران کردیا


فلوریڈا(این این آئی)امریکا کی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش کے معاملے نے دنیا کو حیران کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ کی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار محض چند ماہ کے وقفے سے جڑواں بچوں کی پیدائش نے لوگوں کو حیران کردیا۔ الیگزینڈریا ولسن نامی خاتون کے ہاں 2019 میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ کے مطابق پہلی بار خاتون کے ہاں نارمل ڈیلیوری کے دوران مارچ 2019 میں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی تو خاتون انتہائی خوش دکھائی دیں۔تاہم

چند ہفتوں بعد ہی ڈاکٹرز نے خاتون کو بتایا کہ وہ جڑواں بچوں کے حمل سے ہیں تو وہ حیران رہ گئیں۔الیگزینڈریا ولسن نے سال 2019 میں ہی دوسری بار 27 دسمبر کو ایک بار پھر جڑواں بچوں کو جنم دیا اور دوسری بار خاتون کے ہاں بیٹیاں پیدا ہوئیں۔خاتون کے ہاں دوسری بار بچوں کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔ایک ہی سال میں 2 بار بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں ان کی دادی اور نانی کے علاوہ کسی نے بھی جڑواں بچوں کو جنم نہیں دیا تھا۔خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی دادی اور نانی کے ہاں ہونے والے جڑواں بچوں کی موت ہوگئی تھی تاہم وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے ہاں ایک سال میں 2 بار جڑواں بچے ہوئے اور تمام کے تمام زندہ ہیں۔‎



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سرحد پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی، پاک فوج کا جوان شہید
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ

سپورٹس
حیران کن خبر: پی ایس ایل میں حصہ لینے والا وہ کھلاڑی جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی تحفہ بھجوا دیا
عمر اکمل کا کیریئر تباہ ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی اصل وجہ سامنے آگئی
بریکنگ نیوز: بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ خبر آگئی
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy