کمال مہارت سے جوان شخص بوڑھا بن کر امریکا جانے کی کوشش میں گرفتار، یہ نوجوان کس کا روپ ڈھالنے کی کوشش کر رہا تھا؟ جانیے


اسلام آباد(ویب ڈیسک) امریکا جانے کا خواب متعدد افراد دیکھتے ہیں اور اپنے خوابوں کی سرزمین پر پہنچنے کے لیے کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں، مگر ایسا تو کبھی نہیں سنا ہوگا کہ کوئی اس کے لیے بوڑھا ہوجائے۔جی ہاں ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جب 32 سالہ شخص نے ایک 81 سالہ بوڑھے فرد کا متاثر کن بہروپ بدلا اور پھر جعلی پاسپورٹ پر امریکا جانے کی کوشش کی۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مصروف ترین اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا

جہاں اتوار کی شب جے یش پٹیل نامی شخص عملے کی توجہ کا مرکز بن گیا۔سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک عہدیدار سکرانت کشور نے سی این این کو بتایا ‘یہ شخص خود کو بہت زیادہ معمر اور معذور ظاہر کیا، جب اس سے وہیل چیئر سے کھڑا ہونے کا کہا گیا تو پٹیل کا جواب تھا کہ وہ کھڑا نہیں ہوسکتا، جب پوچھا گیا کہ کیا وہ سپورٹ کے ساتھ کھڑا ہوسکتا ہے، تو بادل نخواستہ کھڑا ہوا’۔یہ وہ موقع تھا جب عملے کو محسوس ہوا کہ مسافر کی داڑھی اور بال تو سفید ہیں مگر ان کی جڑیں سیاہ ہیں، جبکہ عملے کی نظروں سے بچنے کے لیے اس نے تیز چلنا بھی شروع کردیا۔یہ رات گئے نیویارک جانے والی پرواز میں سوار ہونا چاہتا تھا اور جب اس سے دستاویزات طلب کی گئیں تو اس نے جو پاسپورٹ دیا، اس کے مطابق اس کا نام امریک سنگھ تھا جبکہ پیدائش فروری 1938 کی درج تھی، یعنی 81 سال عمر۔تاہم سکرانت کشور کے مطابق ‘وہ کسی بھی طرح 80 سال کا نہیں تھا، اس کی جلد جوان فرد جیسی تھی’۔سی آئی ایس ایف کے ایک اور عہدیدار ہرمیندر سنگھ کے مطابق ‘اس شخص نے ابتدائی سیکیورٹی چیک کو دھوکا دے دیا تھا اور امیگریشن کلیئر کردیا گیا تھا ‘۔انہوں نے مزید بتایا ‘سی آئی ایس ایف کو شک ہوا تھا کہ اس کی آواز عمر سے مطابقت نہیں رکھتی، جبکہ سفید بالوں کے برعکس اس کی جلد سے وہ جوان لگتا تھا جبکہ چہرے پر کسی قسم کی جھریاں بھی موجود نہیں تھیں’۔اس کے بعد جب مزید پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بوڑھے شخص کا بہروپ بدلنے اور جعلی پاسپورٹ کے استعمال کا اعتراف کرلیا اور بتایا کہ وہ ریاست گجرات کا رہنے والا ہے۔چونکہ اس کے پاس جعلی پاسپورٹ تھا تو اسے حراست میں لے کر امیگریشن حکام کے حوالے کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دہلی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ شخص امریکا ملازمت کے لیے جانا جاتا تھا، جس کے لیے اس نے داڑھی بڑھائی اور پھر بالوں کو سفید رنگ سے ڈائی کرلیا ‘پھر اس نے موٹے چشمے اور پگڑی کو پہن لیا، جبکہ وہ ایک معمر شخص کی طرح چلنے کی بھی کوشش کرتا رہا’۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سرحد پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی، پاک فوج کا جوان شہید
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ

سپورٹس
حیران کن خبر: پی ایس ایل میں حصہ لینے والا وہ کھلاڑی جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی تحفہ بھجوا دیا
عمر اکمل کا کیریئر تباہ ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی اصل وجہ سامنے آگئی
بریکنگ نیوز: بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ خبر آگئی
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy