Thursday May 2, 2024

مرد اگر جنسی عمل کے دوران یہ2کام کریں گے تو ان میں کینسر پھیلنے کا سنگین خدشہ پیدا ہوجائے گا

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی معاشرہ جنسی معاملات میں اخلاقیات کی گراوٹ کی اس انتہاکو پہنچ چکا ہے کہ اب وہاں کے رہنے والوں سے کسی بھی بد اخلاقی کی توقع کی جا سکتی ہے۔ اور تو اور قانون فطرت کے برعکس چلنے کے کچھ ایسے بھیانک نتائج نکلانا شروع ہو گئے ہیں کہ خود اہلیان مغرب کی بھی آنکھیں کھلنا شروع ہو گئی ہیں۔ یونیورسٹی آف

فلوریڈا کے ماہرین طب نے بھی ایک ایسی ہی رپورٹ جاری کردی ہے جو اس معاشرے کی جنسی بے راہ روی کی واضح جھلک دکھا رہی ہے۔ ایک غیر ملکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین طب کا کہناہے کہ جنسی معاملات کے دوران کئی کام ایسے سرزد ہورہے ہیں جس سے خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ان بیماریوں میں سے ایک خاص انفکیشن ہے ۔جسے ہ ایچ پی وی (Human papillomavirus) کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس کی دو وجوہات ہیں۔یک جنسی عمل کے دوران مردوں کا منہ کا استعمال کرنا۔ اور دوسرا ہم جنس پرستی۔ماہرین کہتے ہیں کہ منہ کے استعمال سے مردوں میں یہ انفکیشن خواتین کی نسبت کئی گنا زیادہ تیز رفتاری سے پھیلتا ہے کیوں کہ ان کا مدافعتی نظا م خاصا کمزور ہوتا ہے۔ہم جنس پرستی کا نتیجہ بھی اس وائرس کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

FOLLOW US