کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) چند سال قبل گستاخی اسلام پر مبنی ایک فلم بنانے والے ایک مغربی پروڈیوسر نے اپنے گناہ پر معافی مانگتے ہوئے اسلام قبول کر لیا ۔ ارنوڈ فانڈور نامی یہ شخص اسلام کی گستاخی کے ارتکاب پر مبنی ایک فلم کا پروڈیوسر ہے۔ کویت کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے کیے پر سخت شرمندہ ہے اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتا ہے۔ فانڈور نے انکشاف کیا کہ اسے اس قبیح عمل پر امریکی اور اسرائیلی لابی نے اکسایا۔ اسے یہ ٹاسک دیا گیا کہ وہ اہلیان یورپ کو اسلام سے بدظن کرے ۔ اور انھیں اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کرے کہ
اسلام کی تعلیمات یورپ کےکئے خطرہ ہیں ۔اسلام کی ترویج سے یورپ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ تاہم یہ ہماری جہالت تھی ۔ اور اسلام کی حقانیت سے ناواقفیت تھی ۔لیکن اب میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے شرمندہ ہوں کہ میں نے ایسی فلم بنائی۔