Friday May 17, 2024

عرب ملک میں باپ کام سے واپس آیا ۔۔اپنی جوان بیٹی کے کمرے میں گیا تو لڑکی اپنی گھبراہٹ چھپا نہ سکی۔۔ بیڈ کے نچے دیکھا تو وہ منظر نظر آگیا کہ پولیس کو بلو ا لی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک عرب ملک میں جواں سالہ بیٹی نے اپنی شرمناک حرکت سے اپنے باپ کی عزت خاک میں ملا دی ۔ دی نیوز گلف نیو ز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے علاقے پام جمیرہ میں ایک شخص کام سے واپس لوٹنے کے بعد تھکا ہارا گھر واپس آیا اور اپنی بیٹی کی خبر لینے کے لئےاس کے کمرے کے دروازے پر گیا ۔ دستک دی تواس کی بیٹی نے کافی دیر بعد دروازہ کھولا۔ وہ کافی گھبرائی ہوئی تھی۔ باپ کو دال میں کچھ کالا محسوس ہوا۔ اس نے کمرے میںجا کر ارد گرد کا جائزہ لیا تو اسے اس مردانہ پتلون ٹانکی ہوئی نظر آئی ۔ اس کی نظریں بیڈ کی نیچے پڑیں تو ایک نوجوان برہنہ حالت میں بیڈ کے نیچے لیٹا ہوا تھا۔ نوجوان نے باہر نکل کر

بھاگنے کی کوشش کی لیکن لڑکی نے اس کو قابو کر لیااور پولیس کو فون کر کے بلالیا۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔ اور جب لڑکی سے بھی اس بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ ایک کیفے سے شروع ہونے والی ملاقات کے بعد ایک سال تک دونوں رات کو لڑکی کے کمرے میں ملتے اور انتہائی قربت کے لمحات گزارتے رہے تھے۔

FOLLOW US