Thursday May 9, 2024

پاکستان کی امیر ترین خاتون ، یہ کون ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت کتنی ہے ؟ حیران کر دینے والی معلومات

اسلام آباد: پاکستان کی معیشت اپنے تاریک ترین دور سے گزر رہی ہے ، اس وقت حکومت کو ڈالرز اکھٹاکرنے کیلئے شدید پریشانیوں کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں کچھ ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے اپنی کاروباری بصیرت کے باعث بے پناہ پیسہ کمایا اور وہ بھاری بھرکم ٹیکسز بھی ادا کر رہے ہیں ۔ آپ کے سامنے جب بھی کاروباری اور ارب پتی شخصیات کا ذکر آتا ہے تو سب سے پہلے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور میاں منشاءکا نام ذہن میں آتا ہو گالیکن آپ نے کبھی سوچاہے کہ پاکستان کی امیر ترین خاتون کون ہے ؟

یقینا آپ کو جان کر حیرت ہو گی کہ پاکستان کی ایک خاتون ایسی بھی ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت تقریبا ایک ارب ڈالر سے زائد ہے ، وہ اور کوئی نہیں بلکہ میاں عمر منشاءکی اہلیہ ” اقراءمنشا“ ہیں ، میاں عمر منشا دراصل پاکستان کے دوسرے امیر ترین آدمی میاں منشا کے بیٹے ہیں یعنی اقراءمنشا ان کی بہو ہیں ۔ اقراءمنشاءنشاط ہوٹلز اور پراپرٹیز کی سی ای او ہیں جو کہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ لندن میں بھی فائیو سٹار ہوٹلز کے انتظامی امور سنبھالتی ہیں ۔اقراءمنشا نے لندن سکول آف اکنامکس سے ’ انٹرنیشنل پالیٹکس “ میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی اس کے بعد انہوں نے لندن سکول آف اورینٹل سے ایم ایس سی مکمل کی ۔ اقراءاس وقت متعدد کمپنیوں کی حاضر ڈائریکٹر ہیں تاہم ان کے اثاثوں کے بارے میں حتمی اعدادو شمار تو منظر عام پر نہیں ہیں لیکن ایک اندازے کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب امریکی ڈالرز کے لگ بھگ ہے ۔

News Source: Daily Pakistan
https://dailypakistan.com.pk/15-Aug-2023/1615343

FOLLOW US