مہینے میں دو مرتبہ ہی بیوی سے ملنے گھر جاتا تھابیوی حاملہ تھی ۔جانیے ایک شوہر کی درد بھری کہانی

   
   

ما ما کا فون آیا، بو لی بیٹا۔۔ نغمہ کی طبیعت خراب ہے اسے ہاسپٹل لے کے جا رہی ہوں۔ فکر کرنے کی ضرورت نہیں میں اس کے پاس ہوں اس ی امی بھی سیدھ ھی ہاسپٹل آرہی ہیں میں کچھ کہنا چا ہتا تھا لیکن ما ما شا ید جلدی میں تھیں میرا جواب سنے بغیر ہی فون بند کر دیا میری شادیمیری پسند سے میری اپنی فیملی کے دو ر پار کے رشتہ داروں میں ہوئی تھی نغمہ کو میں نے اپنےکزن کی شادی میں دیکھا۔ ان دنوں میں اپنی تعلیم ختم کر کے جاب کی تلاش میں تھا اور ما ما میرے لیے لڑ کی کی ۔۔ میں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی۔۔حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی

اپنے ما ما با با کا اکلو تا بیٹا تھا میں ایک بہت مہنگے ادارے کا پڑ ھا ہوا تھا اور مسلسل بہترین۔ کا میا بیاں حاصل کرتا ہوا یہاں تک پہنچا تھا ما ما کے خیالات میرے بارے میں بہت اونچے تھے بہت ہائی فائی گھر انے کی اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑ کی جو کہ بہت خوبصورت بھی ہو لیکن میں نے اپنی ما ما کے سارے خوابوں کو توڑ کے رکھ دیا جب میں نے نغمہ کا نام ما ما کے سامنے لیا ما ما نے کوشش کی کہ مجھے باز رکھ سکیں لیکن میں بھی ضد کا پکا تھا آخر کار ما ما کو جا کے نغمہ کا ہاتھ ما نگنا پڑا اور بہت جلد نغمہ میرے گھر میں میری دلہن بن کے آ گئی میری ان دنوں نئی نئی جاب تھی اور میں تریننگ پہ دوسرے شہر تھا جب میں جا رہا تھا تو میراد ل نغمہ کو چھوڑ کے جانے پہ رازی نہیں تھا ادھر ما ما بار ، بار بار مجھے حوصلہ دے رہی تھیں کہ آج تھوڑی مشکل دیکھ لو گے تو آ ئندہ زندگی میں اس کا پھل بھی پاؤ گے میں ادھر ہی تھا جب نغمہ نے مجھے ہماری پہلی خوشی کے بارے میں بتا یا لیکن ساتھ ہی ما ما کی بھی کال آ گئی اب دوڑے دوڑے نہ آ جا نا۔۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

میں اور تمہارے با با ہیں اس کے پاس ویسے بھی ابھی اسے آ رام کی ضرورت ہے پہلے بچے کی مرتبہ میرے صرف دو چکر لگے یہاں تک کہ ہا سپٹل کا وقت آ گیا ماما کی وہی بات کہ ہم ہیں اس کے پاس تم فکر مت کرو مر د بنو اپنے اندر بر د باری پیدا کرو اور پھر ما ما کا فون آیا وہ مسلسل رو رہی تھیں بیٹی آ گئی ہے تمہارے گھر۔ میری دعا ئیں ساری رائیگاں چلی گئیں مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ خوشی کا اظہار کروں یا گم کا بہر حال جب گھر پہنچا تو ماما با با کے اترے ہوئے چہرے دیکھ کے میں ان کے پاس ہی بیٹھ گیا ما ما کی باتوں کا لب لباب یہ تھا کہ اس لڑ کی نے بیٹیاں ہی پیدا کر نی ہیں یہ اپنی ماں پہ گئی ہے نغمہ خود بھی چار بہنوں میں تیسرے نمبر پہ تھی میں کچھ دن رک کے واپس جاب پہ آ گیا میری تریننگ ختم ہو چکی تھی لیکن میری پہلی پوسٹنگ دوسرے شہر میں ہی ہوئی تھی پہلی بچی کے بعد ایک سال میں میرے صرف دو چکر گھر کے لگ سکے ۔ نغمہ مجھے بہت مر جھائی ہوئی اور چپ چپ نظر آ تی تھی وہ ویسے بھی صبر والی

شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو نے این اے 157سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

خاموش فطرت لڑکی تھی ۔ اب پھر وہ ماںبننے جا رہی تھی لیکن میرے اندر اگر کبھی کوئی لطیف جذبہ بیدار ہوا بھی تھا تو ما ما کی باتوں سے وہ پھر سے سو چکا تھا ما ما وہی بات کہتی رہتی میرا تو ایک ہی بیٹا ،۔۔ اللہ اب کے مجھے پو تا دے دیں، لیکن یہ تو اللہ کے کام جب رات کو ما ما کی کال آ ئی۔ تو وہ بہت دکھی تھیں۔ پھر سے بیٹی آ گئی ابھی تو تمہارے کھیلنے کے دن تھے دو بیٹیوں کا بو جھ میرے معصوم بیٹے پہ آن پڑا ۔ اب میں کیا کہتا۔ خاموشی سے سنتا رہا ما ما کہ رہی تھیں۔ ابھی آ نے کی ضرورت نہیں۔ کسی پروگرام کے ساتھ آنا۔ اگلے ہفتے میں بچی کےبال کٹوانے ہیں اس وقت ہی آ نا تا کہ بار بار نہ آ ن پڑے۔ میرے اندر تو کبھی کوئی جذبہ، کوئی محبت جا گی ہی نہیں تھی اگر کوئی جذبہ تھا بھی تو ما ما کی باتیں سن سن کے وہ سو چکا تھا۔۔۔ سو میں رک گیا آ ج میں گھر جا رہا تھا آج چھوٹی اکیس دنوں کی ہو چکی تھی جب میں گھر پہنچا تو ما ما نغمہ اور بڑی بچی کے ساتھ ہاسپٹل گئی ہوئی تھیں بڑی بیٹی صنوبر کی کھا نسی بہت بڑھ چکی

تھی اس کا چیک اپ کر وانا تھا۔ چھوتی بے بی کے ساتھ ماسی گھر پہ تھیں۔ ماسی نے مجھے چھوٹی بچی کے پاس بیٹھنے کا کہااور خود میرے لیے کھانے کا انتظام کرنے چلی گئیں۔ میں تھوڑی دیر خالی ذہن بیٹھا رہا ھر کارٹ میں دیکھا تو گلابی کپڑوں میں لپٹی ہوئی گڑ یا آ نکھیں مو ندے پڑ ی ہوئی تھی۔ مجھے لگا اس کا ما تھا اور دہا نہ میرے جیسا ہے مجھے اس پہ بے اختیار پیار آ گیا۔ میں اس کو چھونے لگا تو ما ما کی باتیں ذہن میں گو نجنے لگیں، بیٹیاں بو جھ ہی تو ہو تیں ہیں۔ بیٹیاں تو ماں کی ہمدرد ہوتیں ہیں ہمارے بیٹے کا ساتھی تو اس کا بیٹا ہوگا۔ میں نے ہاتھ کھینچ لیا اور پھر سے کرسی پہ بیٹھ گیا تھوڑی دیر گزری تھی کہ گلابی بنڈل میں حرکت ہوئی اس پہ جھکا۔ گڑ یا نے آ نکھیں کھو لی تھیں اس کی آ نکھیں بھی میرے جیسی ہی تھیں وہ خاموشی سے مجھے دیکھ رہی تھی پھر ایک جما ئی لی وہ کچھ بے چین ہوئی اور پھر نیچے والا ہونٹ باہر نکال کے رونے کی تیاری کر نے لگی بے اختیار میں نے اپنی انگلی اس کے ہاتھ میں پکڑ ائی اس نے اپنی ننھی منی پوری جان کے ستھ میری انگلی کو پکڑا اور کھینچ کے اپنے منہ میں ڈال لیا چس چس کی آ واز کے ساتھ وہ میری انگلی کو چو سنا شروع ہو گئی۔ میرے دل کی

برف جو نا نغمہ کے گرم گرم آ نسو ؤں سے پگھلی نا اس کے خاموش شکوؤں سے پگھلی۔ وہ اس ننھی منہ گرفت نے پگھلا دی بے اختیار میں نے چھوٹی سی گڑ یا کو اٹھا کے سینے سے لگا لیا میری آ نکھوں میں آنسو بہ رہے تھے گر یا مجھےمعاف کر دینا ما ما صنو بر اور نغمہ گھر آ چکی تھی۔ میں نے ما ما کے سامنے نغمہ سے کہا، یار اپنی تیاری کر لو کل انشاء اللہ ہم نکل جائیں گے۔ چھوٹی چھوٹی بچیوں کے ساتھ ما ما، با با کب تک تمہاری ڈیوٹیاں دیتے رہیں گے ما ما نے کہا ابھی تو کچھ ہی دن ہوئے ہیں ڈ یلیوری کو ، لیکن میں نے جواب سو چا ہوا تھا وہی جو ما ما مجھے اکثر کہتی تھیں سارے زمانے کی عورتیں بچے پیدا کرتی ہیں اس نے کوئی نیا کام تو

نہیں کیا بس مجھے صرف یہ دکھ ہے کہ صنو بر کا یہ قیمتی وقت اب دو بارہ تو نہیں آ ئےگا وہ میں نے مس کر دیا لیکن چھوٹی کے ان خوبصورت دنوں کو میں انجو ئے کر رہا ہوں اس کا نام میں نے نوید سحر رکھا ہے لوگ مجھے کہتے ہیں کہ یہ کیا نام ہے یہ صرف میں ہی جانتا ہوں کہ نوید سحر ہی تو میری زندگی میں نئی صبح کی نوید لائی ہے۔۔ میں جو ممی ڈیڈی بچہ تھا۔۔۔ اسی نے تو مجھے حوصلہ دیا کہ میں سب کو بتا سکوں کہ ان کا اور انکی ماں کا کفیل میں ہوں۔ اگر میں ہی انہیں تحفظ نہیں دوں گا تو کون ان کے سر پہ ہاتھ رکھے گا کون ان کا ہاتھ پکڑے گا۔ دنیا سے لڑ نا انہیں کون سکھا ئے گا۔ شکر ہے زیادہ دیر نہیں ہوئی۔ ( صبح کا بھو لا جب گھر آ ئے تو اسے بھو لا نہیں کہتے)




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
بجائے دھمکیاں دینے کے مجھے پکڑ کر جیل میں ڈال ہی دو جیل کیلئے میں بھی تیار ہوں اور میری قوم بھی تیار ہے، عمران خان کا خطاب
سائفر کی کاپی میرے پاس تھی غائب ہوگئی پتا نہیں کہاں گئی،سابق وزیراعظم نے سائفر کھوجانے کااعتراف کرلیا
امریکا کا نام کسی صورت نہیں لینا، عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی
مجھے اکیلے بھی ان چوروں کیخلاف نکلنا پڑا تو میں سڑکوں پر نکلوں گا۔ جب کال دوں گا تو اس کے بعد واپسی نہیں ہو گی،عمران خان
ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی سزا کالعدم قرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کو باعزت بری کر دیا
امریکا کا نام نہیں لینا،بس صرف یہ کھیلنا ہے،عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق اعظم خان کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہو گئی
سکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کر دیے گئے توہین عدالت کیس، عمران خان کیساتھ آج کیس ہونیوالا ہے ۔۔۔؟
پی ٹی آئی نے لانگ مارچ پشاور کی بجائے کس شہرسے شروع کرنے کافیصلہ کرلیا،کھلاڑیوں کےلیے بڑی خبرآگئی
مجھے معلوم ہے کہ کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں، مجھے بائی پاس کرنےکی کوشش نہ کریں
مجھے جیل میں ڈالنے کی کوشش کررہے،جیل توچھوٹی چیز جان دینے کو تیار ہوں، عمران خان


پی ایس ایل 7: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
ملتان سلطان 10 18
لاہور قلندرز 10 12
پشاور زلمی 10 12
اسلام آباد یونائیٹڈ 10 8
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 8
کراچی کنگز 10 2

دلچسپ و عجیب
جاپانی جوڑے علیحدہ کیوں سوتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ جاپانیوں کی عقل پر حیران رہ جائیں گے
ڈیم میں پانی کم ہوا تو 600 سال پرانی نوری مسجد خوبصورت گنبد سمیت صحیح سلامت سامنے آ گئی
مہینے میں دو مرتبہ ہی بیوی سے ملنے گھر جاتا تھابیوی حاملہ تھی ۔جانیے ایک شوہر کی درد بھری کہانی
بے روزگاری میں یہ چار کام کیجئے، ملازمت والوں سے زیادہ کمائیں گے!
تنخواہ بڑھانے سے انکار کردیا تو فکر نہ کریں… چند ایسے طریقے کمپنی تنخواہ میں اضافے پر خود مجبور ہوجائے
اگر آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ دھوکہ نہیں کھا سکتے تو یہ تصاویر آپ کو غلط ثابت کردیں گی

سپورٹس
17 سال بعد دورے پر آنیوالی ٹیم کو بغیر ٹرافی ، خالی ہاتھ کیسے بھیج سکتے تھے ، چیئرمین پی سی بی
پاکستان کی بدترین فیلڈنگ ،کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے 2اہم کیچ ڈراپ کئے
فیصلہ کن ٹی20 میں پاکستان کو 67 رنز سے شکست، انگلینڈ نے سیریز جیت لی
چھٹے ٹی 20 میچ میں شکست کی وجہ کیا بنی ، کپتان بابر اعظم کھل کر بول پڑے
انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان باہر ہوگئے
نسیم شاہ کے مداحوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر۔۔۔ نمونیا کے بعد ڈاکٹر ز نے ایک اور بڑی بیماری کی تشخیص کر لی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy