Sunday January 19, 2025

اس خاتون کو دیکھ کر ہی مرد عشق میں مبتلا لیکن پھر عمر سے متعلق ایسا انکشاف کہ ہر کوئی چھوڑ جانے پر مجبور ہوجائے

نیویارک: کچھ لوگ عمر چور ہوتے ہیں اور اپنی عمر سے بہت کم عمر نظر آتے ہیں تاہم اس امریکی خاتون کو دیکھ کر آپ کی حیرت گم ہو جائے گی کہ کس طرح وہ اپنی اصل سے آدھی عمر کی لگتی ہے۔ دی سن کے مطابق اس خاتون نے اپنے ٹک ٹاک ہینڈل @princessaprilxo پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ اس کی اصل عمر 44سال ہے تاہم لوگ کہتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ بیس بائیس سال کی لگتی ہے۔ خاتون نے ویڈیو میں یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ مرد اس کے ساتھ تعلق قائم کرنے کے لیے مرے جا رہے ہوتے ہیں لیکن جب وہ انہیں اپنی اصل عمر بتاتی ہے تو ان کا ارادہ بدل جاتا ہے اور وہ اسے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ”پہلے تو مرد میری بات کا یقین ہی نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ میری عمر بیس سے پچیس سال کے درمیان ہے۔ تاہم جب میں انہیں یقین دلاتی ہوں تو ان کے چہرے پر مایوسی نمایاں ہو جاتی ہے۔“ خاتون کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور کمنٹس میں لوگ اس سے اس کی دیرپا خوبصورتی اور جوانی کا راز پوچھ رہے ہیں۔

حکومت کا مری جانے والے تمام راستے بند کرنے کا فیصلہ ملکہ کوہسار میں سیاحوں کا بے پناہ رش ہے،

جس کاجہاز جہاں رخ کرے گا ، وہی جواب دے گا جہانگیر ترین کے بیان پر شاہ محمد قریشی بھی میدان میں آگئے

علی محمد خان نے روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کا ذمہ دار مسلم لیگ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو ٹھہرادیا

FOLLOW US