Friday April 26, 2024

جمعہ کو بینک لوٹنے گئی خاتون چھٹیوں کے باعث تین دن تک اندر ہی پھنسی رہی، ایسی کہانی کہ ہنسی نہ رکے

شِلونگ: بھارتی ریاست میگھالیا کے دارالحکومت شِلونگ ڈکیتی کی نیت سے بینک میں داخل ہونے والی خاتون تین روز تک اندر ہی پھنسی رہی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق 40 سالہ خاتون نے جمعہ کے روز دوپہر دو بجے کے قریب بینک میں پیسے جمع کرائے۔ اس کے بعد دو بجے بینک بند ہوگیا لیکن یہ اندر ہی چھپ گئی۔ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے بعد پیر کے روز منیجر نے بینک کھولا تو آگے خاتون کو پایا جس پر پولیس کو فوری اطلاع دی گئی۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ خاتون جمعہ کو بینک لوٹنے آئی تھی لیکن بینک بند ہونے کی وجہ سے تین روز تک اندر ہی پھنسی رہی ۔ خاتون کے پاس سے پانی اور کھانے پینے کی اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے بینک منیجر کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔

گلی میں خاتون سے پرس چھیننے والے نوجوان کو ایک سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سُنادی گئی

FOLLOW US