Friday April 26, 2024

مرغوں کی لڑائی، لڑاکا مرغے نے اپنے مالک کو ایسا پنجہ مارا کہ جان ہی لے لی۔۔

تلنگانہ : مرغوں کی لڑائی کے دوران اپنے ہی مرغے کے وار سے مالک کی جان چلی گئی، جنوبی بھارت میں ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں مرغوں کی لڑائی میں ایک مرغے کا مالک اس کے پنچوں کے ساتھ تیز دار والاچاقو باندھ کر لایا تھا تا کہ وہ مد مقابل مرغے پر ٹھیک سے حملہ کر سکے، جونہی لڑائی شروع ہوئی تومرغے کے مالک نے اپنے مرغے کو لڑائی کے لیے میدان میں اتارنے کے لیے چھوڑا تو وہ پھڑپھڑایا اور اس کے پنچوں پر لگے تیز دھار چاقو سے مالک کے پیٹ کے نیچے گہرا زخم لگ گیا

جس سے خون بہنے لگا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مرغے کے مالک کوزخمی ہونے کے بعد طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی جان نہیں بچائی جا سکی۔اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے مرغے کو تھوڑی دیر تحویل میں رکھ کر پولٹری فارم بھجوا دیا جب کہ مرغوں کی لڑائی کروانے والے دیگر 15 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔۔۔

FOLLOW US